بہت ہوگیا۔۔ ۔عمران سے مہنگائی کا حساب لیں گے ۔۔بلاول بھٹو

Jan 16, 2022 | 20:48:PM
27فروری۔مہنگائی۔بلاول۔خمیازہ۔بجلی پٹرول
کیپشن:  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کو 27 فروی سے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
چیئر مین پی پی نےاتوار کے روز بھی مصروف دن گزارا۔ زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ان سے پارٹی کی اہم شخصیات نے ملاقاتیں کرکے 27فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی سے جن شخصیات نے ملاقاتیں کیں ان میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن انور سیف اللہ خان، پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عاصمہ ارباب عالمگیر، پارٹی کے سینئر رہنما سید ظاہر شاہ کے علاوہ پیپلزپارٹی ضلع دیامیر سے تعلق رکھنے والے رہنماﺅں حاجی دلبر خان، انجینئر نوید اقبال، نظام دین، سید امام مالک شاہ اور شیر اللہ شامل ہیں۔

 وفود سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں چار روپے اضافے کے ساتھ پٹرولیم کی قیمتوں میں بھی تین روپے سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جو عوام کا معاشی قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لئے ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہونا چاہئے ورنہ عمران خان سے نجات دلانا ضروری ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بس اب بہت ہوگیا عوام 27فروی کو اسلام آباد کے لئے نکلیں گے اور عمران خان سے مہنگائی کے خلاف حساب لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکہ ہے۔ والی ریاست مدینہ کو خبر ہو کہ بجلی اور پٹرولی کی قیمتوں اضافے کے اثرات عوام پر پڑیں گے۔ انہوں نے عوام کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔ پاکستان کے فیصلے بیرون ملک ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی