(24 نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچوں میں پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ،بچوں اور ماں کی صحت تسلی بخش ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم