اتحادی مجبوری کے تحت حکومت کیساتھ ہیں، رانا ثنا اللہ

Jan 16, 2022 | 23:19:PM

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اتحادی مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ ہیں۔
ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کررہے ہیں، اپنے موقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈیل کی ضرورت نہیں، نوازشریف سے کسی نے ملاقات نہیں کی۔
پنجاب کے سابق صوبائی وزیر قانون راناثنا اللہ نے کہا کہ حکومت کے حالات برے ہیں، ان کے لوگ الیکشن لڑنے کو بھی تیارنہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جتنا عرصہ رہے گی ملک کا بیڑا غرق ہوگا۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت بہتر ہے لیکن ان کا ایک پیچیدہ آپریشن ہونا باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم

مزیدخبریں