مینا طارق کی شادی، شبیر جان گانے پر محمود اسلم نے کیا تبصرہ کیا؟ جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی میناطارق کی شادی میں اداکار شبیر جان کے گانے پر محمود اسلم نے ایسا تبصرہ کر دیا ، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی ہنسنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مینا طارق رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں ۔اداکارہ کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر کافی وائرل ہورہی ہیں۔مینا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس اور بہروز سبزواری سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!
اس موقع پر سینئر اداکار شبیر جان نے لیجنڈگلوکار مہدی حسن کا گانا گایا جس پر تقریب کے شرکا نے خوب داد دی اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ہٹ ہو گئی، اسی تقریب میں شریک سینئراداکار محمود اسلم نے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ شبیر بھائی مہدی حسن صاحب گانا گا رہے ہیں ، گانا گاتے گاتے شبیر بھائی نے شکل بھی مہدی حسن صاحب بنا لی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم