(ویب ڈیسک) راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں ملزمان نے ایڈووکیٹ شیخ عمران کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق مقتول صبح بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہے تھے کہ ڈھیری حسن آباد الف شاہ قبرستان کے قریب نامعلوم ملزمان نے ٹارگٹ کیا اور سر میں دو گولیاں ماری جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ایڈووکیٹ شیخ عمران اسلام آباد میں وکالت کرتے تھے۔ ملزمان نے وکیل کو بچوں کو سامنے قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور، ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار
تھانہ سول لائنز پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا، پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے وکیل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ موقع سے مزید شواہد جمع کرنے کیلئے فرانزک ٹیم کو طلب کیا ہے۔
واقعے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرکے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کرنے کا حکم دیا۔