وفاقی حکومت سے علیحدگی؟ ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا بیان آگیا

Jan 16, 2023 | 11:22:AM

(ویب ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت کو کسی صورت گرنے نہیں دیا جائے گا بلکہ اس کی سپورٹ جاری رہے گی۔

سید امین الحق نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ بڑے منظم طریقہ سے کراچی اور سندھ کے عوام کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم وفاقی، صوبائی اور مختلف حلقوں کیساتھ بیٹھے اور انہیں یہ تمام چیزیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے ہماری بات نہیں سنی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیا کریں، ہم آئینی، قانونی اور جمہوری طریقہ کار کے مطابق اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں