پاکستانی ٹیکسٹائل ملز نے بڑا قدم اٹھالیا

Jan 16, 2023 | 11:56:AM
حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصانات پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایش (اپٹما) نے امریکا س قرض کی درخواست کر دی
کیپشن: اپٹما
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصانات پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایش (اپٹما) نے امریکا س قرض کی درخواست کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اپٹما کی جانب سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو خط لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکا کاٹن امپورٹ کے لئے 2 ارب ڈالر قرض پاکستان کو فراہم کرے، پاکستان میں کاٹن کی پیدوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، پاکستان کو بارشوں اور سیلاب کے باعث سالانہ 5 ملین بیلز کا نقصان ہوا۔

اپتما نے کہا سیلاب اور بارشوں کی تباہی کے باعث محض کاٹن کی فصل کو 2 بلین ڈالر کا نقصان ہوا، حالیہ سیلاب کے باعث پاکستان کو 15.2 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا۔

 انہوں نے کہ مقامی کاٹن کی پیداوارانتہائی حد تک کم ہونے کے باعث ٹیکسٹائل سیکٹر ک شدید مشکلات کا سامنا ہے، رواں سیزن کے لئے پاکستان کو 10 ملین کاٹن بیلز امپورٹ کی ضرورت ہے، امریکی قرض کی رقم سے لاکھوں لوگوں کا روزگار بچ جائےگا۔