(ویب ڈیسک) چار ملکی خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ماریشس نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دی۔
اتوار کو پرنس سعود بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں موریشس کی جانب سے جھیملا چیارا نے پانچویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تاہم پانچ منٹ بعد پاکستان کی کپتان ماریہ خان نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
پہلا ہاف 1-1 گول سے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، میچ کے 65 ویں منٹ میں گوپال جولیمیری نے گول کر ماریشس کو ایک بار پھر برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔
واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں کوموروس کے خلاف 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی، قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 19 جنوری کو سعودی عرب کے خلاف کھیلے گی۔