وزراء اور مشیروں کیلئے گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے خبر جھوٹی نکلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کے حوالے سے خبر جھوٹی نکلی۔ حکومت نے جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا یے، دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا، میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے۔
وزراء اور مشیروں کے لئے گاڑیوں کی خریداری کی جعلی اور من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا یے۔ دوٹوک اور باربار کی تردید کے باوجود افواہیں پھیلانے پر قانونی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں کو خبریں بنا کر پیش نہ کرے https://t.co/m9exrGYzkA
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 16, 2023
یاد رہے کہ نجی ٹی وی چینل پر وفاقی حکومت کی جانب سے وزراء اور مشیروں کیلئے 165 مرسڈیز گاڑیاں منگوانے کی اجازت کی خبر چلائی گئی۔ یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے گاڑیاں بیرون ملک سے منگوانے کیلئے ایل سیز بھی کھول دی، پہلے مرحلے میں 65 جبکہ دوسرے مرحلے میں 100 گاڑیاں منگوائی جائیں گی۔