تیل ،گیس کی خریداری ،پاکستان سے معاہدہ کیلئے روسی وزیر توانائی کل اسلام آباد پہنچیں گے

Jan 16, 2023 | 15:02:PM

(ویب ڈیسک)تیل ،گیس کی خریداری ،پاکستان سے معاہدہ کیلئے روسی وزیر توانائی کل اسلام آباد پہنچیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے۔ وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

 ضرور پڑھیں :وفاق کا پنجاب کو سرپرائز ،رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ94 ہزار ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کردی
ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔ پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔

انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں