(24 نیوز) بھارت میں مسلمان دشمن (بی جے پی) مودی سرکار نے 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی مسجد کو شہید کردیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں انتہا پسند وزیراعلیٰ آدیتیہ ناتھ کی سرپرستی میں مسلمان کش کارروائیاں جاری ہیں، ریاستی مشینری مسلمانوں کو ختم کرنے کی سرکاری ایجنڈے پر عمل درآمد کررہی ہے۔
اترپردیش میں 16 ویں صدی میں تعمیر کی گئی تاریخی شاہی مسجد کو شہید کردیا گیا، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مقامی انتظامیہ کے اہلکاروں کو بلڈوزر کی مدد سے مسجد کو شہید کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ مسجد سڑک کو چوڑا کرنے میں رکاوٹ بن رہی تھی اس لیے شہید کیا گیا۔ مسجد انتظامیہ اور علاقے میں رہائش پذیر مسلمانوں نے مسجد کو شہید ہونے سے روکنے کیلئے مقامی عدالت سے رجوع کررکھا تھا جہاں کیس کی سماعت دو دن بعد ہونا تھی۔