ق لیگ کے رہنماؤں کی خاتون ایم این اے کو ’’اغوا‘‘کرنے کی منصوبہ بندی ،آڈیو لیک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ق لیگ کے رہنماؤں کی چودھری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے حسین الٰہی کی خاتون ایم این اے کو ’’اغوا‘‘کرنے کی منصوبہ بندی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ۔
رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں چوہدری وجاہت حسین اور حسین الٰہی کی ایک مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے سیاسی بندو بست کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔
آڈیو میں حسین الٰہی وجاہت حسین کے ساتھ قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے حوالے منصوبہ بندی پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ حسین الٰہی نے 80 سالہ مسلم لیگ ق کی ایم این اے مسز فرخ کا بھی غیر مناسب انداز میں حوالہ دیا۔
ضرور پڑھیں :کراچی بلدیاتی انتخابات: پیپلزپارٹی سب سے آگے، جماعت اسلامی کا دوسرا نمبر
ق لیگ کے رہنما چوہدری وجاہت حسین اور حسین الٰہی کی سیاسی جوڑ توڑ کیلئےمبینہ آڈیو لیک،آڈیو میں عمر رسیدہ رکن قومی اسمبلی مسز فرخ کے حوالے سے غیر شائستہ گفتگوسنی جاسکتی ہے#audioleaks #24news pic.twitter.com/jbdXP86Fhj
— 24 News HD (@24NewsHD) January 16, 2023
دونوں نے یہاں تک کہ مسز فرخ کو "اغوا" کرنے کے منصوبے پر غور کیا۔