کرنسی مارکیٹ سے ڈالر غائب

Jan 16, 2023 | 16:18:PM
کرنسی مارکیٹ سے ڈالر غائب
کیپشن: ڈالر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کرنسی مارکیٹ میں سرگرمی انتہائی محدود،ڈالر کی قلت سے ڈالر کا لین دین ٹھپ ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کا اضافہ،اوپن مارکیٹ میں 25 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک ڈالر ریٹ 228 روپے 35 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ 238 روپے 75 پیسے جاری ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی شرح تبادلہ من مانی قیمت پر کی گئی،مارکیٹ میں ڈالر 250 روپے سے زیادہ میں فروخت ہوا۔

 یاد رہے کہ روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے۔ وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔

  ضرور پڑھیں :وفاق کا پنجاب کو سرپرائز ،رعایتی قیمت پر قبل از وقت 1 لاکھ94 ہزار ٹن امپورٹڈ گندم فراہم کردی

ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔ پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے۔

 انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔