گورنر پنجاب کو نگران وزیراعلیٰ کیلئے پرویز الہٰی کی بھیجی گئی سمری موصول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ کے لئے بھیجی گئی سمری موصول ہوگئی۔ بلیغ الرحمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سمری موصول ہونے کی تصدیق کی۔
I have received three names from Chief Minister Parvez Ilahi which are being forwarded to Opposition Leader Hamza Shahbaz Sharif. I would like to see both of the leaders jointly agree on any name within stipulated time. pic.twitter.com/MK7Ey6Jqg7
— M Baligh Ur Rehman (@MBalighurRehman) January 16, 2023
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ” مجھے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی جانب سے تین نام موصول ہوئے ہیں جو کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کو بھیجے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ دونوں رہنما مقررہ وقت کے اندر کسی بھی نام پر مشترکہ طور پر متفق ہوں۔”
خیال رہے گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے 3 نام فائنل کئے۔
لاہور میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا تاہم عمران خان نے گورنر کو بھیجنے کے لیے 3 نام فائنل کیے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے بتایا کہ عمران خان نے بالترتیب احمد نواز سکھیرا، نصیر احمد خان اور ناصر سعید کھوسہ کے ناموں کی منظوری دی ہے۔