ہر 20 منٹ میں ایک بچہ منشیات یا الکوحل سے خود کو نقصان پہنچا کر ہسپتال پہنچتا ہے، تحقیق

Jan 16, 2023 | 16:31:PM
ہر 20 منٹ میں ایک بچہ منشیات یا الکوحل سے خود کو نقصان پہنچا کر ہسپتال پہنچتا ہے، تحقیق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بین الاقوامی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ تحقیق کے نتائج سے یہ ثابت ہوا ہے کہ برطانیہ میں گزشتہ پانچ سالوں میں ایسے نوعمر بچوں کی ہسپتالوں میں داخل ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو کسی بھی قسم کی منشیات یا الکوحل سے خود کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ہر 20 منٹ میں 1 بچہ ایسی صورتحال میں ہسپتال لے جایا جاتا ہے۔ تحقیق سے حاصل ہونے والے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہسپتالوں میں ایسے مسائل کا شکار 10 سے 14 سال کی عمر تک کے بچوں کی تعداد میں 58 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: عالمی ادراہ صحت کی جانب سے بھارت کے 2 سیرپ غیرمعیاری قرار

ماہرین عالمی وباؤں کے دوران عائد کی گئی پابندیوں اور لاک ڈاؤن کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔ ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ کووڈ لاک ڈاؤن کے یہ پریشان کن نتائج اب اس صورت میں سامنے آرہے ہیں، جب بچوں کو اپنے ہم عمر لوگوں اور دوستوں سے ملنے اور وقت گزارنے کا موقع نہیں ملا اور وہ ایسی دماغی الجھنوں کا شکار ہورہے ہیں۔

اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے رواں سال اپریل تک تقریباً 4 سو ہیلتھ ٹیمیں سکولوں اور تعلیمی اداروں میں 3 ملین بچوں اور نوجوانوں کو مدد فراہم کریں گی۔