انسدادپولیو مہم،لاہور جنرل ہسپتال نے اہم قدم اٹھا لیا

انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی گھر وں پر دستک نو نہالوں کو معذوری سے بچاؤ کابہترین راستہ ہے :پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر

Jan 16, 2023 | 16:42:PM

(زاہد چودھری)پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی گھر وں پر دستک نو نہالوں کو معذوری سے بچاؤ کابہترین راستہ ہے لہذا والدین اپنے پھول جیسے بچوں کے بہتر مستقبل اور انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیو ورکرز کی ان ٹیموں سے مکمل تعاون کریں تاکہ اُن کے نو نہالوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے اور ملک و قوم کا مستقبل بھی محفوظ ہو سکے۔


پرنسپل پوسٹ گر یجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج  پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاتے ہوئے مریضوں و اُن کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے علاوہ ہمارے ہمسائے ممالک بھی عوامی تعاون کے ساتھ پولیو کی بیماری کا خاتمہ کر چکے ہیں لیکن بد قسمتی سے دنیا کے 3ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے اس مسئلے سے ابھی تک دامن نہیں چھڑا سکے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین کی مسنگ بچوں میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے جبکہ بین الاقوامی برادری بھی اس مرض کے پھیلاؤ کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے تمام افراد کو بلا تفریق عمر پولیو کے قطرے پلانے لازمی قرار دے رکھے ہیں جو ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

ضرور پڑھیں : سردیوں میں جسم کے جوڑ کیوں دکھتے ہیں؟

انہوں نے میڈیا، سول سوسائٹی، علمائے کرام اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد سے اپیل کی کہ وہ والدین میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق شعور اجاگر کریں تاکہ اس بیماری کا پاکستان سے بھی جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے۔کیونکہ اس ضمن میں سوسائٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں ہمیں انفرادی و اجتماعی طور پر بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچاؤ کے قطرے زیادہ سے زیادہ تعداد میں پلانے  کو یقینی بنانا ہوگا۔                          

ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم نے  بتایا کہ ہسپتال میں عوامی سہولت کے لئے 7کاؤنٹر ز اور ایک موبائل ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو روزانہ صبح8سے سہ پہر4بجے تک والدین کے ساتھ ہسپتال آنے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے جبکہ یہ قومی مہم 22جنوری تک فنکشنل رہے گی۔

مزیدخبریں