ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ناصر کھوسہ نے عبوری وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ن لیگ کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا ناصر کھوسہ کی قابلیت، اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ناصر کھوسہ سے رابطہ کیا کہ نگراں وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کریں لیکن ناصر کھوسہ نے تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور عہدہ سنبھالنے سے معذرت کی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بحیثیت بیوروکریٹ ناصر کھوسہ کا کردار قابل فخر ہے۔
ناصر کھوسہ صاحب کی قابلیت اصول پسندی اور دیانت داری مسلمہ ھے. بحیثیت بیوروکریٹ انکا کردار قابل فخر ھے. ھم نے ان سے رابطہ کیا کی فرہقین کی طرف سےمتفقہ کیئرٹیکر وزیر اعلیٰ کاعہدہ قبول کریں. انہوں نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور معزرت کی ھے..
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) January 16, 2023
دریں اثنا ناصر محمود کھوسہ نے کہاہے کہ میں نے معذرت کر لی ہے،میں نگران وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہتا ہوں،احمد نواز سکھیرا اس وقت گورنمنٹ سروس میں ہونے کی بنا پر نگران وزیر اعلیٰ نہیں بن سکتے ہیں،احمد نواز سکھیرا نے اکتیس جنوری کو ریٹائر ہونا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یقین ہے مارچ، اپریل میں انتخابات ہو جائیں گے، عمران خان