اسمبلی تحلیل کا معاملہ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کر دیا

Jan 16, 2023 | 19:13:PM
اسمبلی تحلیل کا معاملہ، پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا  میں ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کا اعلان کر دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد   خیبر پختونخوا اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر  پی ٹی آئی  کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے  عہدیداران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ، صوبائی صدر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ریجن کے لئے صوبائی وزراء عاطف خان صدر اور کامران بنگش  کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے،  ملاکنڈ ریجن کے لئے فضل حکیم خان صدر اور صاحبزادہ صبغت اللہ خان جنرل سیکرٹری ، ہزارہ ریجن کے لئے صالح محمد خان صدر اور اکبر ایوب خان جنرل سیکرٹری ،جنوبی ریجن کے لئے شاہد خان خٹک صدر اور ساجد اقبال جنرل سیکرٹری، سابقہ قبائلی اضلاع ریجن کے لئے نورالحق قادری صدر اور ملک فخر زمان خان کو جنرل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔

اسمبلیوں کی تحلیل اور ممکنہ انتخابات کے پیش نظر تعیناتیوں کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے، پانچوں ریجنز کے نئے تعینات ہونے والے عہدیداران کو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:گوجرانوالہ, موٹرسائیکل کی چابی مانگنے پر چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کر دیا