ہمارے نمبر پورے ، اعتماد کا ووٹ ویسے بھی لے سکتے ہیں،خواجہ آصف

Jan 16, 2023 | 19:30:PM

(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ اعتماد کا ووٹ کسی کے کہنے پر نہیں لیا جا سکتا ،اعتماد کا ووٹ ویسے بھی لے سکتے ہیں ،ہمارے نمبر پورے ہیں ،ان کی طرح آنیاں جانیاں نہیں کریں گے۔
24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کو اسمبلی میں واپس آنے دیں ،جب آئے گا تب دیکھیں گے ،ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں ڈاکو چوروں کی چھتری تلے جمع ہوگئے ہیں ،ڈاکو بھی مل گئے ہیں ، چور بھی مل گئے ہیں ،وہ بھی جہازوں پر پیسے ڈھوتے تھے یہ بھی جہازوں پر پیسیں ڈھوئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ق لیگ کا چودھری پرویز الٰہی کے بیان کا نوٹس، پارٹی رکنیت معطل کردی

مزیدخبریں