(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں اڑھائی روپے ،مٹی کے تیل پر ایک روپے 88پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیاہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی طرف سے آئندہ 15دن کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی کمی کی سفارش کی گئی تھی ،تاہم حکومت کی طرف سے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا گیاہے،لیوی میں اس اضافے کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 35روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جو حکومت شہریوں سے وصول کر رہی ہے، اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے مٹی کے تیل پر بھی پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 1.88روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،واضح رہے کہ اس وقت حکومت لائٹ ڈیزل پر 30روپے 45پیسے اور پٹرول پر 50روپے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔
دوسری جانب تیل ،گیس کی خریداری ،پاکستان سے معاہدہ کیلئے روسی وزیر توانائی کل اسلام آباد پہنچیں گے، روس اور پاکستان کے مابین 18 تا 20 جنوری فیصلہ کن اجلاس اسلام آباد میں طے ہے،وفد میں توانائی، ریلوے، کمیونیکیشن، صنعت و تجارت کے افسران اور ماہرین شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی,ریٹ زمین پر آ گرے
ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔روس سے سستی پیٹرولیم مصنوعات ملنے کی صورت میں سالانہ 2ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی، پاکستانی ریفائنریوں نے روسی خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار ممکن قرار دی ہے، انٹر گورنمنٹ کمیشن کے اجلاس کے دوران ادائیگیوں اور شپنگ کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔