اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا

Jan 16, 2023 | 20:53:PM

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل سے قبل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عاطف خان  اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔

 ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل عاطف خان نے  اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ کے پی محمود  کو بھجوا دیا ،عاطف خان کا کہنا تھا کہ  میں نے3 سال سے زائد عرصہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر کام کیا،اب مزید کام نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کے پی کے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بڑا اعلان کر رکھا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشورے کے بعد ٹویٹر پر اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی تحلیل کی سمری منگل کو گورنر کو بھیج دی جائے گی،تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی,ریٹ زمین پر آ گرے

  واضح رہے کہ پاکستان کے صوبے پنجاب میں صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے کا عمل مکمل ہو گیا ہے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی طرف سے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط تو نہیں کئے تاہم انھوں نے اسمبلی کی تحلیل کے عمل کو روکنے کی کوئی کوشش بھی نہیں کی۔


 

مزیدخبریں