پیاز سمگل کرنے کی کوشش، فلپائنی فضائی عملہ رنگے ہاتھوں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دن بہ دن پیاز کی بڑھتی قیمتوں سے ہر کوئی پریشان،سعودی عرب سے پیاز سمگل کرنے کی کوشش میں فلپائن کا فضائی عملہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن میں پیاز کا شدید بحران ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 470روپے (دوڈالر)سے بڑھ کر2500روپے کلو (35ڈالر)تک جا پہنچی ہے۔
فلپائن میں کسٹم حکام نے فضائی عملے سے کم از کم 27 کلو پیاز اور 10 کلو لیموں برآمد کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔
حکام کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی فلائٹس کا عملہ زرعی مواد اسمگلنگ میں ملوث ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت نے استعفیٰ دیدیا