اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود جلدی انتخابات نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمان 

Jan 16, 2023 | 22:33:PM

(24 نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے باوجود ان صوبوں میں جلدی انتخابات نہیں ہونگے،پہلے ہم نے اس گند کو صاف کرنا ہے، اسکے بعد قانون اور آئین کے تمام راستے موجود ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اب جب تحریک انصاف کے پشتی بان آگے پیچھے ہوگئے ہیں تو وہ انتخابات کی بات کر رہے ہیں ،تحریک انصاف اسمبلی توڑیں یا پھوڑیں، انکی تحریکی قوت ختم ہوگئی ہے، میں واضح کرتا چلوںکہ ملک اور ادارے اب پی ٹی آئی کے خواہش پر نہیں چلیں گے۔
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم نے مردم شماری ، سیلاب کے بعد بحالی اور معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، تو اس کیلئے ہمیں وقت چاہئے، ان کاکہناتھا کہ تمام فیصلے مشاورت سے ہونگے اگر دوست چاہتے ہیں کہ الیکشن کی طرف جانا ہے تو سب سے پہلے میدان میں ہم ہونگے، ایک سوال ”پی ٹی آئی کی جانب سے دو صوبوں سے استعفیٰ کے بعد انتخابات ہوں گے کیا“کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار

مزیدخبریں