عادل درانی کی راکھی ساونت سے شادی کی تصدیق، کس کا فون کام کر گیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی نے آخر کار اداکارہ سے شادی کی تصدیق کردی ہے۔
گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے دوسری شادی کرلی ہے جبکہ انہوں نے اسلام قبول کرکے نام بھی فاطمہ رکھ لیا ہے۔
اس حوالے سے خود راکھی نے بھی تصدیق کی لیکن ان کے دوسرے شوہر مسلسل شادی کی نفی کئے جارہے تھے، بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ تک کہا کہ نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سب جعلی ہیں۔تاہم اب پیر کی صبح عادل نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے راکھی سے شادی کا اعتراف کیا۔
عادل خان کے اعترافی بیان کے بعد راکھی اور عادل نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اس گفتگو میں راکھی ساونت نے کہا کہ عادل کو سلمان خان نے لازمی فون کیا ہوگا تبھی یہ مانا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: ناصر کھوسہ کا عبوری وزیر اعلیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار