عوام نے ثابت کر دیا پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے ،نبیل گبول
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ کل کراچی کی عوام نے ثابت کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہی عوامی جماعت ہے ،لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا۔
لیاری آٹھ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاکہ میئر کراچی کا حق ہمارا ہے ،ڈپٹی میئر پارٹی فیصلہ کریگی کہ کس جماعت کا ہو ،ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کا کراچی سے خاتمہ ہو چکا ہے ،دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،الزام مسترد کرتا ہوں ۔
پی پی رہنما نے کہاکہ حافظ نعیم نے بھی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوئے ،ایم کیو ایم کو بات بات پر ناراض نہیں ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:پرویز الٰہی کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس، الیکٹورل کالج کا اعتماد کا اظہار