پی ٹی آئی کے سب پلان ناکام ،سپریم کورٹ سے کیس واپسی کی اندرونی کہانی کیاہے؟

Jan 16, 2024 | 10:12:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستانی سیاست اور سیاستدان ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے بھی زیادہ تقسیم کا شکار نظر آتے ہیں۔ س 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن مشکلات کا شکار نظر آ رہی تھی تو اب 2024 کے الیکشن میں تحریک انصاف بظاہر ویسی ہی صورتحال کا سامنا کر رہی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس کے نتیجے میں سابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان ’بلا‘ اس سے واپس لے لیا گیا تھا۔پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے کہا ہے کہ  سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی سے انتخابی نشان ’بلا‘ چھن گیا ہے اور اب اس کے امیدواروں کو دیگر انتخابی نشانات پر بطور آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لینا ہو گا۔اس کا سادہ سا مطلب یہ ہے کہ پی ٹی آئی کی آٹھ فروری 2024 کے انتخابات بطور جماعت کے شناخت ختم ہو گئی ہےاور اب اس کے ووٹرز کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے بیلٹ پیپر پر کافی سوچ سمجھ کر مہر لگانا پڑے گی کیونکہ ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کے انتخابی نشانات مختلف ہیں۔اس فیصلے کے بعد بظاہر یہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی عملی طور پر انتخابات سے باہر ہو گئی ہے اور اب اس کو اپنا وجود برقرار رکھنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ان کی جماعت مخصوص نشستوں سے محروم ہو جائے گی۔ پی ٹی آئی کی بلے کے نشان سے محرومی کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ اگر اس کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب بھی ہو گئے تو وہ الیکشن جیتنے کے بعد کسی فائدے یا دباؤکے تحت کسی اور جماعت میں بھی جا سکتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کو اب اپنا قانونی تشخص بحال کرنے کے لیے ایک طویل جنگ لڑنا پڑے گی۔پی ٹی آئی لاکھ مشکلات کی شکار سہی لیکن اس کے باوجود اس جماعت کے رہنماوں نے ہر صورت الیکشن لڑنے کا اعلا ن کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بلا رہے نہ رہے پاکستان کی عوام عمران خان کی آواز پر ووٹ دیں گے۔ انشا اللہ جو قوتیں اس کو ہٹانا چاہتی ہیں، آٹھ فروری کو انہیں شکست ہو گی۔‘ اسی طرح بیرسٹر گوہر ،بابر اعوان ،حامد خان ایڈوکیٹ سمیت دیگر تمام رہنماوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے ہر صورت الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،پی ٹی آئی کے سب پلان ناکام ہوگئے،سپریم کورٹ سے کیس واپسی کی اندرونی کہانی کیاہے؟مزید دیکھیے اس ویڈیو میں 

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: