شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز،عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع

Jan 16, 2024 | 10:31:AM
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

سابق وزیراعظم کیخلاف پی ایس اومیں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہے۔ احتساب عدالت میں شاہد خاقان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کردی گئی۔

وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی بیمار ہیں، شاہدخاقان عباسی اسلام آبادسےکراچی سفرنہیں کرسکتے۔ شاہد خاقان عباسی کوایک روزہ حاضری سے استثنیٰ دیاجائے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کا الیکشن پلان کیا ہے؟اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات،وہ کون تھا؟