(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت اور دنیا بھر میں موسم سرما کی وجہ سے پڑنے والی دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں اور مسافروں کو کئی گھنٹے کبھی جہاز میں اور کبھی ایئرپورٹ پر انتظار کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو انڈیگو فلائٹ کی ہے جس نے دہلی سے گوا کے لیے اڑان بھرنی تھی لیکن دھند کے باعث پرواز بروقت ٹیک آف نہ کر سکی،سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پائلٹ کی جانب سے پرواز میں تاخیر کا اعلان کرنے پر ایک مسافر تیزی سے آگے برھتا ہے اور پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا ۔
مسافر کی جانب سے پائلٹ پر حملے کی صورت میں ائر ہوسٹس درمیان میں آ گئی اور مسافر کو پیچھے دھکیلا ، حملہ کرنے والے شخص نے پائلٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جہاز چلانا ہے تو چلاؤ نہیں چلانا تو گیٹ کھولو، پائلٹ اپنے آپ کو بچا کر کیبن میں چلا گیا اور ائر ہوسٹس نے مسافر کو جواب دیا کہ سر آپ ایسا نہیں کر سکتے ، آپ نے جو کیا وہ بہت غلط تھا، ویڈیو شیئر کرنے والے صارف نے ویڈیو کے اوپر لکھا کہ ہم 13 گھنٹوں سے فلائٹ کا انتظار کر رہے تھے اور پھر اچانک یہ سب ہوا۔
پ
مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی ہے جسے سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا ڈیٹاآئی کلاؤڈ کے بغیر آئی فون میں کیسے منتقل کریں؟ مشکل کا حل نکل آیا
طیارے کے پائلٹ نے مسافر کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی، جس کی بنیاد پر معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے مسافر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سب میں فلائٹ عملے کا کوئی قصور نہیں، وہ انہیں دی گئی ہدایات کے مطابق کام کرتے ہیں۔؎
پے ٹی ایم کے بانی وجے شیکھر شرما کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ میں لکھا کہ بے اختیار غصے کا اظہار ، ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ فلائیٹ سٹاف کو پیچھے سے گائیڈ کیا جاتا ہے وہ اپنے طور پر فلائیٹ کو تاخیر کا شکار نہیں بناتے ، جس کا ایک صارف نے جواب دیا کہ اگر آپ کو 2 بائے 2 کی کرسی پر 6 گھنٹے کیلئے بند کر کے رکھا جائے اور یہاں تک کہ وجہ بھی نہ بتائی جائے تو آپ کو معلو م ہو کہ غصے کا اظہار کیا ہوتا ہے اور کسٹمرز کااستحصال کیا ہوتا ہے ۔