ساس بہو کی لڑائی سپریم کورٹ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)امریکا میں شادی اور پھر خلع لینے سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ نے خلع کیخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سات صحفات پر مشتمل فیصلہ تحریر کردیا۔
عدالتِ عظمٰی نے اپنے حکم نامے میں لکھا کہ ثمرینا رشید میمن امریکہ کیساتھ ساتھ پاکستانی شہریت بھی رکھتی ہے، درخواست گزارنے امریکہ میں ہونیوالے نکاح کی پاکستان میں منسوخی چیلنج کیاتھا ۔
جسٹس حسن اظہررضوی نے حکم نامے میں لکھا کہ اسلام عورت کو خلع کا حق دیتا ہے، میاں بیوی میں ہم آہنگی اورخوشی نہ ہو تو اسلام انہیں علیحدگی کی اجازت دیتا ہے، خلع کے باوجود غیر ضروری طور پرسابق اہلیہ کو قانونی چارہ جوئی میں گھسیٹا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں جیل ٹرائل چیلنج
حکم نامے میں کہاگیا کہ ریکارڈ کے مطابق خلع لینے کے بعد خاتون نے امریکہ میں دوسری شادی کرلی،درخواست گزار نے بھی پاکستان میں دوسری شادی کرنے کی کوششں کی،سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد خلع کےخلاف پاکستانی شہری کی اپیل خارج کردی۔
واضح رہے کہ جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا تھا، درخواست گزارسہیل احمد نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔