فیڈرل بورڈ کا امتحانی نظام میں مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای)کا امتحانی نظام میں آرٹیفشل انٹیلی جنس استعمال کرنے کا فیصلہ ۔
فیڈرل بورڈ کی جانب سے سال 2024 میں امتحانات کی جانچ پڑتال کیلئے مصنوعی ذہانت کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سال ہونے والے امتحانات کی مارکنگ آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی سسٹم سے کی جائیگی ، فیڈرل بورڈکی جانب سے یہ اقدام کسی بھی تعلیم بورڈ کی جانب سے پہلا اقدام ہے جو تشخیص اور درجہ بندی کے اصولوں کو از سر نو متعین کرنے کے لیے تیار ہے۔
FBISE اسلام آباد کے چند کالجوں میں اس ہائی ٹیک اپروچ کو شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، یہ ادارے پہلے اپنے امتحانات میں AI پر مبنی نظام کا استعمال کریں گے اور پھر ان کے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے اس نظام کو بورڈ کی سطح پر استعمال کیا جائیگا،FBISE اس AI سے چلنے والے مارکنگ سسٹم کو 2025 تک اپنے امتحانی عمل میں مکمل طور پر ضم کرنے کا تصور کر رہا ہے۔گریڈنگ میں AI کا تعارف نہ صرف تشخیص کے عمل کو ہموار کرنے کی ضمانت ہو گا بلکہ اس کا مقصد انسانی غلطی کو ختم کرنا ہے، اس طرح طالب علم کی کارکردگی کا منصفانہ اور غیر جانبدارانہ جائزہ یقینی ہو سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں : تھرپارکر ، ایک ہی خاندان کے 7افراد کو ٹکٹ جاری