وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( اویس کیانی)وزیراعظم انوارالحق کاکڑ عالمی فورم میں شرکت کیلئے ڈیووس جائیں گے۔
وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ "عالمی تنازعات کے دور سے بچاؤ" کے موضوع پر عالمی اقتصادی فورم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں دنیا کے معروف پالیسی ساز، سرمایہ کار و کاروباری رہنما اور ماہرین بھی شریک ہوں گے،وزیرِ اعظم ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ ڈیووس میں ڈی-پی ورلڈ اور جے ڈبلیو انٹرنیشنل ہولڈنگ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے.وزیرِ اعظم سے ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور کارگِل (Cargill) کمپنی کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر برائن سائیکس (Brian Sikes) بھی ملاقات کریں گے.
ضرور پڑھیں :گوگل کا پاکستان میں انتخابی سرچ ٹرینڈ کا صفحہ جاری
وزیرِ اعظم بعد ازاں عالمی اقتصادی فورم کے بانی کلاؤز اور ہلڈے شواب (Klaus and Hilde Schwab) کی جانب سے عالمی سیاسی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں اور بین الاقوامی کاروباری کونسل کے سربراہان و اسٹریٹجک شراکت داروں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے.