کےالیکٹرک لائسنس کی مدت ختم ،نیپرا نے تجدید کا کوئی فیصلہ نہیں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تاحال کےالیکٹرک لائسنس کی تجدید سےمتعلق فیصلہ جاری نہیں کیا۔
کےالیکٹرک لائسنس کی توسیع میں عبوری ریلیف کی مدت 19جنوری کو ختم ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا نے تاحال کےالیکٹرک لائسنس کی تجدید سے متعلق فیصلہ جاری نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق کےالیکٹرک کی لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد نیپرا نے کےالیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے۔
نیپرا نے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے، نیپرا نے 28 نومبر 2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
نیپرانےکےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر سماعت کی تھی اور 28 نومبر2023 کو سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاتھا،زیادہ ترصارفین، صنعتکاروں،کاروباری تنظیموں نےلائسنس تجدید کی مخالفت کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں:اگر مگر نہیں چلے گا! لائسنس بنوانے والوں کیلئے اہم خبر
کے الیکٹرک کی لیبریونین نے لائسنس کےتجدید کی مخالفت کی،آباد نےبھی کےالیکڑک کے لائسنس تجدید کی مخالفت کر رکھی ہے،ذرائع کے مطابق وفاق نے حال ہی میں عبوری لائسنس کی حامل کےالیکٹرک سے ایک ہزارمیگاواٹ بجلی فراہمی کامعاہدہ کیا۔
حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ عبوری لائسنس کی حامل کمپنی سےمعاہدہ ہوسکتا ہے،کمپنی جو بھی ہو گی معاہدے پرعمل کرے گی۔