چیف جسٹس اور لطیف کھوسہ ایک بار پھر آمنے سامنے

ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں،لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں:چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ

Jan 16, 2024 | 15:57:PM

(امانت گشکوری)چیف جسٹس آف پاکستان  قاضی فائزعیسیٰ اورپی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ ایک بارپھر آمنے سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کےخلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔

ضرور پڑھیں:الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات بدلنے پر پابندی لگا دی

چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ سے مکالمہ کیا کہ ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، جلد سماعت کی درخواست دائر کردیں، قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔چیف جسٹس اور لطیف کھوسہ کا مکالمہ ملازمت سے متعلق کیس کے دوران ہوا۔

مزیدخبریں