روپیہ تگڑا، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) معاشی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات رنگ لانے لگے ، روپیہ دن بدن تگڑا ہونے لگا۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی معمولی کمی کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کیساتھ ساتھ دیگر کرنسیوں کی قدر میں واضح کمی دیکھی گئی ہے، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ کے اختتام تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر33 پیسے سستاہوکر 280.92 روپے کا ہوگیا ،یورو کی بات کی جائے تو یورو ایک روپے 62 پیسے سستا ہونے کے بعد 305 روپے 96 پیسے پر آ گیا ، اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 19 پیسے اضافے سے 358.48 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم میں 4 پیسے کمی دیکھی گئی جس کے بعد یو اے ای کی کرنسی 76.69 روپے کی ہو گئی ،سعودی ریال 7 پیسے کم ہوکر 74.87 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان انڈر19 اوپن اسکواش چیمپئن شپ فائنل میں پہنچ گیا