(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کے کرکٹر ناصر حسین پر دو سال کی پابندی عائد کردی۔ ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا بھی شامل ہے۔
آئی سی سی نے ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی۔ انہوں نے کوڈ کی 3 شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی ایک بار پھر سے بہترین فٹبالر قرار
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ناصر حسین معطل سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025ء سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔