بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں سماعت کے لئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتیں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال دو رکنی بنچ کا حصہ ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں سماعت کے لئے مقرر کرتے ہوئے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں درخواست ضمانتیں دائر کی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 9 مئی کے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا. سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے ۔ یہ بھی موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 برس سے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔عدالت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں منظور کرنے کا حکم دے۔
اس بھی پڑھیں:پاکستان میں مزید مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ