(24 نیوز)بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش ، مزاحمت پرفنکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہو گئے جنہیں لیلاوتی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ رات 2 بجےکے وقت ممبئی کے علاقے باندرا میں اداکار کے گھر میں پیش آیا۔
مزید پڑھیں:اروشی روٹیلا کی سشمتاسین پر لفظوں کی گولہ باری ،مجھے مس یونیورس سے دستبردار ہونے کا مشورہ دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص نے چوری کی نیت سے سیف علی خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے دوران اداکار پر چھری سے حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق چور سیف علی خان کے گھر میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا جہاں انہوں نے مزاحمت کی جس پر وہ زخمی ہو گئے،خون میں لت پت سیف علی خان کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال پہنچایا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد سیف علی خان کو فوری طور پر لیلاوتی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی پلاسٹک سرجری کی گئی، پولیس کے مطابق حملہ آور کی سیف علی خان کے گھر داخلے میں اندر سے کسی نے مدد کی، سیف کی اہلیہ کرینہ کپور نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سیف علی کے جسم پر 6 شدید نوعیت کے زخم رونما ہوئے ہیں ۔
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی نے بھی سیف پر حملے کی مذمت کی ہے۔
دوسری طرف اس سارے واقعے کے وقت اداکارہ کرینہ کپور گھر پر موجود نہیں تھیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور شام سے ہی اپنی بہن کرشمہ کپور اور دیگر دوستوں کے ساتھ موجود تھیں،اس حوالے سے کرشمہ کپور نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کی تھی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کرینہ کپور اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔