(اقصیٰ شیخ)کراچی میں سردی کی لہر برقراراورپارہ 11 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا،پاکستان کادوسرا اوردنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہربن گیا۔
کراچی پر فضائی آلودگی کے ڈیرے بھی برقرارہیں اوراے کیو آئی کے مطابق کراچی پاکستان کا دوسرااور دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار دوسوتینتس پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خشک موسم کے ساتھ خنک رات محسوس کی جائے گی،شہر میں اس وقت موسم سرداورموجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے،شہرمیں شمال مشرق سمت سے ہلکی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔
اے کیو آئی کے مطابق شہر قائد میں فضائی آلودگی کے ڈیرے ہیں اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرےجبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی کلب سے نیا معاہدہ، فٹبالر کرسٹیاانو رونالڈو 1 منٹ کے 300 پاؤنڈ کمانے کے قریب
اے کیو آئی کے مطابق ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 233 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے ،کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال،شاہرہ فیصل، کورنگی، مائے کولاچی 200 اے کیو آئی کے ساتھ موجود ہیں۔