پی ایس ایل 10، شین واٹسن کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بائے بائے

Jan 16, 2025 | 10:47:AM
پی ایس ایل 10، شین واٹسن کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بائے بائے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کیلئے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز انتظامیہ کے مطابق شین واٹسن ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پی ایس ایل 10 میں دستیاب نہیں ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شین واٹسن پہلے سے اپنے طویل المدتی معاہدوں کی وجہ سے ٹیم کے ہیڈ کوچ  کی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکیں گے، اس لئے انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:سعودی کلب سے نیا معاہدہ، فٹبالر کرسٹیاانو رونالڈو 1 منٹ کے 300 پاؤنڈ کمانے کے قریب

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ ہم پی ایس ایل 10 میں شین واٹسن کو مس کریں گے. ان کا کھلاڑی اور پھر ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بڑا کردار رہا ہے،ندیم عمر نے کہا کہ ہم مستقبل میں ان کی مصروفیات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔