سالگرہ کی آڑ میں شادی کی تقریب،نوجوان خواجہ سراکوبیاہ کرلے گیا

دودھ پلائی سمیت تمام رسومات ادا کی گئیں،رقص وسرورکی محفل،اشک بارآنکھوں سے رخصتی ہوئی

Jan 16, 2025 | 10:56:AM
سالگرہ کی آڑ میں شادی کی تقریب،نوجوان خواجہ سراکوبیاہ کرلے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مبشرنقوی) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک نجی میرج ہال میں سالگرہ کی آڑمیں خواجہ سرا کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نوجوان باقاعدہ دلہا بن کر خواجہ سرا کو بیاہنے آگیا۔

اس موقع پردودھ پلائی سمیت شادی کی مکمل رسومات بھی ادا کی گئیں،خواجہ سراؤں نے دلہا میاں سےدودھ پلائی پربھاری رقم بھی وصول کی،باقاعدہ رقص و سرور کی محفل کا بھی اہتمام کیاگیا اورپرستاروں نے ڈانسر خواجہ سراؤں پرخوب نوٹوں کی برسات کی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں سردی کی شدت،پاکستان کادوسرا اوردنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر

خواجہ سرا دلہن کی ساتھی خواجہ سراؤں نے اشک بار آنکھوں سے رخصتی بھی کی۔