حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور کی شادی میں میرا ہاتھ تھا،عاطف اسلم کاانکشاف
حج کے دوران حمزہ کے پاس موبائل نہیں تھا،نیمل نے میسج کیا تو میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف گلوکارعاطف اسلم نے دعویٰ کیا ہے کہ معروف اداکار حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور کی شادی میں میرا ہاتھ تھا۔
اداکار و گلوکار عاطف اسلم،حمزہ علی عباسی اورنیمل خاور کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے،اس وائرل ویڈیو میں تینوں فنکاروں کو، جو قریبی دوست بھی ہیں، سیاہ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ حمزہ علی عباسی میرے حاجی بھائی ہیں،ہم نے حج ایک ساتھ کیا تھا اور مجھے یاد ہے کہ حج کے دوران حمزہ علی عباسی کے پاس موبائل نہیں تھا،حمزہ نے بتایا تھا کہ نیمل کا میسج آئے گا، نیمل نے میسج کیا تو حمزہ میرا موبائل لے کر بیٹھ گئے اور یہ دونوں باتیں کرتے رہے۔
عاطف اسلم نے کہا کہ حج کے دوران ہی ان دونوں نے فیصلہ کیا کہ شادی کب ہو گی، کہاں ہو گی، حمزہ علی عباسی نے میرے موبائل پر ہی نیمل سے شادی کے معاملات پر بات کی تھی,عاطف اسلم کے مطابق نیمل نے حمزہ سے بال نہ کٹوانے کا کہا تھا۔
اس دوران ہنستے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ عاطف اسلم میرے حاجی بھائی ہیں، حج میں عاطف میرے ساتھ تھے اور انہوں ہی نے مجھے صابن دیا تھا، میرے پاس ٹوتھ برش اور چپل بھی نہیں تھی، عاطف اسلم ہی نے مجھے یہ سب چیزیں دی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی، مزاحمت پر زخمی، ہسپتال منتقل
حمزہ علی عباسی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ عاطف اسلم نے حج پر میری کافی مدد کی،اداکار نے ویڈیو کے اختتام پر عاطف اسلم کا شکریہ بھی ادا کیا۔