برائلر مرغی کا گوشت مہنگا، انڈے سستے ہو گئے

Jan 16, 2025 | 12:23:PM

(ویب ڈیسک)  لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں بڑی کمی، ملتان میں مرغی کی قیمت بڑھ گئی۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں، مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے مقرر کیا گیا ہے ، انڈوں کی فی درجن قیمت میں 30 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، انڈوں کی نئی فی درجن قیمت 270 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی پرواز میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

ملتا ن میں مرغی کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ ہو گیاہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 378 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 392 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، ملتان میں فی درجن انڈے 254 روپے کی سطح پر برقرار ہیں۔

مزیدخبریں