تمام فنکاروں کیساتھ اچھی ہم آہنگی لیکن ماہرہ سے خاص رشتہ ہے،مومل شیخ

ہماری دوستی انڈسٹری سے ہٹ کرہے، جب بھی ملیں لگتا ہے برسوں بعد مل رہے ہیں

Jan 16, 2025 | 12:37:PM
تمام فنکاروں کیساتھ اچھی ہم آہنگی لیکن ماہرہ سے خاص رشتہ ہے،مومل شیخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ مومل شیخ نے صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی بہترین دوست قراردے دیا۔

معروف اداکارجاویدشیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماہرہ خان میری سب سے قریبی دوست ہیں، ہم اکثر ساتھ وقت گزارتے ہیں، چاہے ہم اپنی تصاویر اور سیلفیز شیئر نہ بھی کریں۔

مومل شیخ نے بتایا کہ تمام ساتھی فنکاروں کے ساتھ اچھی ہم آہنگی رکھتی ہوں لیکن ماہرہ خان کے ساتھ رشتہ خاص ہے، جب بھی ہم ملتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم برسوں بعد مل رہے ہوں، ہم ہمیشہ وہیں سے بات شروع کرتے ہیں جہاں چھوڑی ہوتی ہے۔

دوستی کے حوالے سے مومل شیخ نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ہماری دوستی انڈسٹری سے ہٹ کر ہے، ہمارے مشترکہ دوست بھی ہیں اور ہم سب اکٹھے گھومتے ہیں۔