آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان میں ترقی کے نمایاں منصوبوں پر کام کر رہی: محسن نقوی

وزیر داخلہ سے ممبر کینیڈین پارلیمنٹ اور آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب کی ملاقات

Jan 16, 2025 | 16:12:PM
آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان میں ترقی کے نمایاں منصوبوں پر کام کر رہی: محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ممبر کینیڈین پارلیمنٹ طالب نور محمد اور کینیڈا میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران  پاک کینیڈا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیاجبکہ افغان مہاجرین کی کینیڈا سمیت دیگر ملکوں میں منتقلی پر بھی گفتگو کی گئی۔

ممبر کینیڈین پارلیمنٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو کینیڈین ہم منصب کی جانب سے پیغام پہنچایا۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان میں سماجی و معاشی ترقی کے کئی نمایاں منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم نے دن رات کام کر کے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالا، مریم نواز