مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق

Jan 16, 2025 | 18:01:PM
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 44پاکستانیوں سمیت 50 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  مغربی افریقہ سے سپین جانے والی ایک کشتی میں  افسوس ناک  حادثہ پیش آیا جس میں 50 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 44 پاکستانی شہری شامل تھے، مراکشی اتھارٹیز  کا کہنا ہے کہ  کشتی میں 86 تارکین وطن سوار تھے جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔ 

مروک کے حکام کے مطابق کشتی کے حادثے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں  تاہم یہ واقعہ تارکین وطن کے لیے ایک اور دل دہلا دینے والا حادثہ بن کر سامنے آیا ہے۔ 

یہ سانحہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ غیر قانونی طریقوں سے یورپ پہنچنے کی کوششوں میں مسلسل جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے  جو ایک سنگین انسانی بحران کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں:جن کی آنکھوں سے آنسو بہے ہم بھولیں گے نہ معاف کریں گے، حماس