آرمی چیف سے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سکیورٹی ذرائع

Jan 16, 2025 | 18:24:PM
آرمی چیف سے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات میں سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، سکیورٹی ذرائع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سکیورٹی ذرائع نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی تفصیلات بیان کردیں۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور سے پشاور میں بات چیت خیبرپختونخوا میں سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی معاملات کے تناظر میں ہوئی، اس دوران کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آرمی چیف سے سیاسی معاملات پر بات کرنے کی کوشش کی تو چیئرمین پی ٹی آئی کو جواباً بتا دیا گیا کہ سیاسی معاملات پر بات چیت آپ سیاست دانوں سے کریں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ کوشش کی گئی ہے کہ سیکیورٹی معاملات پر ہونے والی بات چیت کو سیاسی رنگ دیا جائے جو افسوس ناک ہے۔

واضح رہے 2 روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے براہ راست ملاقات کی تھی جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے انتہائی مثبت اور خوش آئند قراردیا ہے، عمران خان نے بھی بات چیت کو ملک کے استحکام کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کو دوبارہ پر لگ گئے، قیمت میں بڑا اضافہ