چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کے فوٹو شوٹ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رابطہ کرلیا اور بھارتی کپتان روہت شرما کب پاکستان پہنچیں گے یہ بھی سوال اٹھا دیا۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کےحوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے جبکہ چیمپینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 17 فروری کو کراچی میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو بھیجے گئے خط میں افتتاحی تقریب کے بارے میں تجاویز مانگی ہیں جبکہ یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کپتان روہت شرما فوٹو شوٹ کے لیے پاکستان کب پہنچیں گے۔
خط میں چیمپئز ٹرافی کی رونمائی کے بارے میں بھی مشورہ مانگا گیا ہے جبکہ تقریب میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ سمیت کون کون شریک ہوگا یہ فیصلہ آئی سی سی نے کرنا ہے۔
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں دفاعی چیمپئن اور میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عثمان قادر پاکستان چھوڑ گئے ، کس ملک کی طرف سے کھیلیں گے؟