سیف کے گھر کے اندر سے حملہ آور کو داخل ہونے میں مدد ملی، پولیس کا انکشاف

Jan 16, 2025 | 20:33:PM
سیف کے گھر کے اندر سے حملہ آور کو داخل ہونے میں مدد ملی، پولیس کا انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ نواب سیف علی خان کے گھر ڈکیتی اور   اس دوران مزاحمت میں ان کے شدید زخمی ہونے سے متعلق بھارتی پولیس کا بیان بھی سامنے آگیا۔

 میڈیا سے گفتگو کےدوران بھارتی پولیس افسر نے بتایا کہ ’رات گئے 3 بجے ہمیں اداکار سیف علی خان اور ان کےگھر پر حملے کی اطلاع ملی، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سیف علی خان کو اسپتال منتقل کیا‘۔

پولیس افسر نے کہا کہ’سیف کے علاوہ ان کی خاتون ملازمہ پر بھی حملہ ہوا ہے لیکن اب ان کی حالت بہتر ہے‘۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ مشتبہ شخص ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر سیف اور کرینہ کے گھر کے احاطے میں داخل ہوا جبکہ ملزم کو اداکار کے گھر میں سے کسی شخص نے اندر داخل ہونے میں مدد فراہم کی‘۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی پولیس خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے حملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو سیف علی کے گھر سے حاصل ہوئی سی سی ٹی فوٹیجز سے مشتبہ افراد کی موجودگی نہیں ملی ہے ، علاوہ ازیں عمارت کے سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو 2 مشتبہ افراد پر شبہ ہے کہ حملہ آور انھیں دونوں میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ کل رات اداکار سیف علی خان کے گھر  ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی مزمت میں چاقو  کے وار ہونے سے وہ  شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کے بعد کی ویڈیو سامنے آگئی