زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

Jan 16, 2025 | 20:51:PM
زرمبادلہ کے ملکی مجموعی ذخائر16.45 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 11.69 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11.72 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ 

کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.2 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ذخائر 4.72 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ ذخائر 16.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کو دوبارہ پر لگ گئے، قیمت میں بڑا اضافہ