پشاور؛ گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی سٹیشن 19 جنوری تک بند

Jan 16, 2025 | 21:16:PM
پشاور؛ گیس پریشر میں کمی کے باعث سی این جی سٹیشن 19 جنوری تک بند
کیپشن: سی این جی سٹیشن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پشاور میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث دفعہ 144 کے تحت سی این جی سٹیشنز کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی، 19 جنوری تک سی این جی سٹیشن بند رہیں گے۔

 ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، گھریلو صارفین کو سوئی گیس فراہمی کیلئے شہر میں سی این جی سٹیشنز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت سی این جی سٹیشن کھولنے پر پابندی ہوگی اور سی این جی سٹیشن 19 جنوری تک بند رہیں گے، خلاف ورزری پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سی این جی سٹیشن بند ہونے سے رکشہ ڈرائیورز نے سلنڈر گیس کا استعمال شروع کردیا ہے جس کے باعث رکشہ کے کرائے بڑھا دیے ہیں۔سی این جی سٹیشن بند ہونے سے شہر میں سی این جی سے چلنے والی گاڑیوں کا رش بھی کم رہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:جمعتہ المبارک، موسم سے متعلق اہم پیش گوئی